ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کے کرایہ دار مالک بن بیٹھے

پنجاب حکومت کے کرایہ دار مالک بن بیٹھے
کیپشن: City42 - Punjab Govt, Lease
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رضوان نقوی) پنجاب حکومت کے کرایہ دار وں نے سرکاری جائیدادوں کو مال مفت سمجھ لیا، اندرون شہر میں سرکاری کمرشل پراپرٹی لیز پر لینے والوں نے سرکاری خزانے کو31 ارب روپے کا چونا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کی نزول برانچ کی طرف سے چالیس سال کے دوران لیز پر دی گئی پراپرٹی کے کرائے وصول نہ کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ نے چالیس سال کے کرائے کی مد میں31 ارب روپے کی ریکوری کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو خط لکھ دیا۔

اینٹی کرپشن کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اندرون شہر میں کمرشل پراپرٹی لیز پر لینے والوں نے 1978ء سے ایک روپے کرائے بھی ادا نہیں کیا۔ اندرون لاہور میں حکومت پنجاب کے 18 ہوٹل ،ایک فیکٹری، 10 کمرشل گودام، 780 گھر اور 1970دکانیں لیز پر دی گئی ہیں۔ڈی سی آفس لاہور کی نزول برانچ گزشتہ 40 سال سے ان کمرشل جائیدادوں کے کرائے وصول نہیں کر رہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer