ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کی عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ کو مبارکباد

وزیراعلیٰ پنجاب کی عید میلاد النبی ﷺ پر امت مسلمہ کو مبارکباد
کیپشن: City42 - CM Punjab Usman Buzdar, Eid Milad un Nabi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت پر امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا ہے کہ سرورِ کونین حضرت محمدﷺ کی بعثت سسکتی اور مرجھائی ہوئی انسانیت کے لئے ابر بہار کی حیثیت رکھتی ہے۔

سٹی 42 کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پرامت مسلمہ کو مبارکباد یتے ہوئےکہا کہ  رسول اکرمﷺ کی مثالی طرز حکمرانی سے دنیا کی بہترین اسلامی فلاحی ریاست مدینہ قائم ہوئی۔ نبی آخرالزماںﷺ نے امن وآشتی، اخوت، احترام انسانیت، مساوات، عفوو درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا۔ حضوراکرمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے سے ظلم، زیادتی، ناانصافی اور بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مثالی ریاست مدینہ کی جھلک ہمہ وقت ہمارے سامنے ہو تاکہ ہم اپنے مسائل کو اُسوہ حسنہ کی روشنی میں حل کر سکیں۔ انہوں نے کہاکہ نبی اکرمﷺ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمتِ عملی کی روشنی میں حل کر یں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ آج کے دن ہمیں ملک کی تعمیروترقی، استحکام، امن اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کرنی چاہئیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کی کوتاہیوں کو معاف فرمائے اور ہمیں محسنِ انسانیت حضور اقدس کی شفاعت نصیب فرمائے۔

Sughra Afzal

Content Writer