ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قیدیوں کیلئے زبردست خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کردیا

 قیدیوں کیلئے زبردست خوشخبری، حکومت نے بڑا اعلان کردیا
کیپشن: City42 - Jail, Prisoners, Eid Milad un Nabi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) عیدمیلادالنبیﷺ پر قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری، پنجاب حکومت نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نےعید میلادالنبیﷺ پر قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کردیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر  ، دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو رعایت نہیں ہوگی۔ 

آج لاہور سمیت ملک بھر میں جشن عید میلاد النبی ﷺ نہایت عقیدت واحترام سے منا یا جارہا ہے، ۔ شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا۔ سرکاری و نجی عمارتوں پر چراغاں، مساجد میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer