ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 22 مئی کو ملک کے بالائی و مغربی علاقوں میں داخل ہونگی۔ 22 سے 26 مئی کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، چترال ، دیر، سوات ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، پشاور ، چارسدہ ، میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور ، قصور ، پاکپتن ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، رحیم یار خان ، راجن پور ، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نوشہرو ، صوابی ، مردان ، باجوڑ ، جرم ، وزیرستان ، کوہاٹ، بنوں ، کرک ، ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسلام آباد ، مری ، گلیات ، راولپنڈی ، جہلم ، اٹک اور چکوال میں بھی آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 22 مئی شام یا رات سے 24 مئی کے دوران بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ، ژوب، بارکھان ، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، چمن ، پشین ، نوشکی، نصیر آباد ، سبی، قلات ، پنجگور اور خضدار میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے علاقوں سکھر، دادو ،بھی جیک آباد ، لاڑکانہ میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ 23 مئی شام یا رات سے 26 مئی کے دوران سرگودھا ، میانوالی ، بھکر، خوشاب ، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گوجرانولہ سیالکوٹ ، نارووال ، میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔