ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شان شاہد اور نجم شیرازکا ملک سے محبت اور یکجہتی پر خصوصی پیغام

شان شاہد اور نجم شیرازکا ملک سے محبت اور یکجہتی پر خصوصی پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان انڈسٹری کے معروف شوبز فنکاروں شان شاہد اور نجم شیراز  نے ملک سے محبت اور یکجہتی پر خصوصی پیغام پیش کیا۔

 اداکار شان شاہد  نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل پاکستان ہے، میری جان پاکستان ہے، میری شناخت کا مان پاکستان ہے، ہماری شناخت قائم ہے ہمارے اتحاد پر  اگر ہم اپنا اتحاد کھو دیں گے تو اپنی شناخت کھو دیں گے، یہ وقت ہے کہ ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کا ذرہ ذرہ ، اینٹ، جنگل، دریا ، درخت سب ہمارا اپنا ہے، جب بھی ہم اسے کوئی نقصان پہنچاتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے، ہمیں پاکستان کو جوڑنا ہے توڑنا نہیں۔

 دوسری جانب گلوکار نجم شیراز نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام دیا اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ عوام اور ادارے سب ہمارے اپنے ہیں، فاصلے اور نفرتوں سے نہیں بلکہ پیار اور محبت سے آگے بڑھنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہم سب پاکستانیوں کے دل دُکھی ہیں کہ یہ ہم کہاں آ کھڑے ہیں؟ کوئی محب وطن نہیں چاہتا کہ ملک میں نفرتیں ہوں، بھائی بھائی سے لڑے اور خون بہے، ہم نے دلوں کو توڑنا نہیں جوڑنا ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer