ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی پشاور کی سپیشل آپریشن ٹیم نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران بھتہ خوری میں مطلوب 3 دہشت گرد پشاور سے گرفتار کر لئے، ایک فرار ہو گیا۔گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔دہشتگردوں میں محمد اعجاز ، وصال خان اور محسن خان شامل ہیں۔
گرفتار دہشتگردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں سے برآمد شدہ موبائل بھتہ خوری میں استعمال ہوا۔