ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی کا گرفتاری دینے کا اعلان

جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ سابق وزیر خزانہ کی بیٹی کا گرفتاری دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ  اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی خدیجہ شاہ  نے  مبینہ آڈیو لیک میں  گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

سوشل میڈیا پر  خدیجہ شاہ کی ایک مبینہ  آڈیو  پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میں گرفتاری دینے جارہی ہوں ، یہ فیصلہ میں نے اس لیے کیا کیوں کہ پچھلے5 دن میرے لیے بہت مشکل گزرے مجھے اپنی پراوہ نہیں ہے لیکن انھوں نے جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے ان لوگوں نے میرے والد میرے بھائی اور میرے کو شوہر آدھی رات کے دوران گھر میں گھس کر اغوا کیا،  انھوں نے میرے والد بھائی کو جیل میں رکھا میرے والد شوگر کے مریض ہیں یہ رات جو ہم سب پر اذیت بن کر گزری یہ لوگ میری بھابھی اور بہن کو بھی لے کر جانے والے تھے۔

خدیجہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہوں گی میری وجہ سے میری فیملی میں سے کبھی بھی کسی کو بھی ایسے تجربے سے نہ گزرے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا میں پاکستانی ہوں جمہوریت ، آئین پر یقین رکھتی ہوں۔

واضح رہے کہ لاہور کے جناح ہاؤس پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی تحقیقات جاری ہیں پولیس نے گزشتہ روز  سابق وزیرخزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا اور ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خدیجہ شاہ جناح ہاؤس پر حملے کی مرکزی ملزمہ ہیں، پولیس پہنچنے پر خدیجہ شاہ پچھلے دروازے سے نکل گئیں جس کی سی سی ٹی وی بھی آگئی ہے۔