ویب ڈیسک: اداکارہ میرب علی کے خوبصورت ہئیر کٹ کا راز اُداسی نکلا۔ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ و ماڈل میرب علی نے اپنے بالوں کی کٹنگ کے پیچھے چھپے راز سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
بعد ازاں میرب علی نے ایک لائیو سیشن میں بالوں کے ہیئر کٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی اداس ہوتی ہیں اپنے بال کاٹ لیتی ہیں۔ میرب علی کا اپنے ویڈیو سیشن میں بتانا تھا کہ انہیں اپنے بال کاٹ کر اچھا لگتا ہے، وہ اداس ہوتی ہیں تو بال کاٹ کر اچھا محسوس کرتی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ میرب نے گزشتہ ہفتے انسٹا گرام میں اپنے نئے ہئیر کٹ میں اپنی تصویر اپلوڈ کی تھی جس کے کیپشن میں ان کا بتانا تھا کہ انہوں نے حادثاتی طور پر میں اپنے بال اتنے چھوٹے کر لیے ہیں، مگر انہیں اپنا یہ ہیئر کٹ پسند آ رہا ہے۔