حمزہ شہباز کے کہنے پر والدہ گرفتار؟ بیٹی ایمان مزاری کی وضاحت

حمزہ شہباز کے کہنے پر والدہ گرفتار؟ بیٹی ایمان مزاری کی وضاحت
کیپشن: Imaan Mazari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا شیریں مزاری بطور خاتون قابل احترام ہیں،ان کی رہائی کا حکم دیدیا ہے، دوسری جانب ایمان مزاری اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران وضاحت کی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ والدہ کو رہا کرنےکی کوئی خبر نہیں دی گئی، نہیں معلوم میری والدہ کس حالت میں ہیں۔ ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پرچہ ہے تو بتایا جائے،کسی نےکوئی نوٹس نہیں بھیجا، یہ اغواکا کیس ہے،گرفتاری نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ جو انہوں نے نوٹس لیا، یہ جو کچھ ہوا حمزہ شہباز کے کہنے پر نہیں ہوا۔

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتار پر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری  معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی،شریں مزاری کو گرفتار کرنے والے انٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے،تفتیش اور تحقیقات کے نتیجے میں اگر گرفتاری ناگزیر ہے تو قانون اپنا رستہ خود بنالے گا۔

شیریں مزاری کی گرفتاری کے عمل سے اتفاق نہیں کرتا،مسلم لیگ ن بحثیت سیاسی جماعت خواتین کے احترام ہر یقین رکھتی ہے،ملتان میں مریم نواز کے بارے میں بے ہودہ زبان کی مزمت کرتے ہیں مگر انتقام ہمارا شیوہ نہیں،راولپنڈی پولیس کو ہدایت کی کہ شیریں مزاری کو انٹی کرپشن کی تحویل سے چھڑوا کر رہا کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer