(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر مہنگا ہوکر 1847 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا۔پاکستا ن میں بھی سونا ایک تولہ سونا600 روپے مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالرکی قیمت بڑھنے کے ساتھ ہی سونا مزید مہنگا ہوگیا، تاریخ میں پہلی بار ایک تولہ سونا 1 لاکھ 39 ہزار 300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوگیا۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 19 ہزار 427 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔