سابق وزیراعظم نواز شریف پر نقاب پوش افراد کی حملے کی کوشش

سابق وزیراعظم نواز شریف پر نقاب پوش افراد کی حملے کی کوشش
کیپشن: nawaz sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سابق وزیراعظم نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش افراد  نے حملے کی کوشش کی، نواز شریف کے گارڈز اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ناصر بٹ عابد شیر علی اور دیگر نےحملہ آوروں کو روکا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش افراد نےحملے کی کوشش کی، سنٹرل لندن میں ماربل آرچ کے علاقے میں واقع حسن نواز کے دفتر میں نقاب پوشوں نےداخلے ہونے کی کوشش کی،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر کے اندر موجود تھے، نقاب پوشوں نے دفتر کی سیڑھیوں پر حسن نواز کو دھمکیاں دیں۔

اسحق ڈار عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے گارڈز اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ناصر بٹ عابد شیر علی اور دیگر نےدفتر سے باہر آکر حملہ آوروں کو روکا، پولیس کو طلب کرنے پر چاروں افراد فرار ہوگئے، لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےکا کہناتھا کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر میں حملے کی نیت سے زبردستی غنڈوں کا گھس آنا انتہائی قابل مذمت ، شرمناک او ر تشویشناک امر ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ قائد محمد نوازشریف اس سوچے سمجھے حملے میں محفوظ رہے ۔

ان نقاب پوش حملہ آوروں کا مسلح ہوکر محمد نوازشریف پر حملے کی نیت سے دفتر میں گھس آنا لمحہ فکریہ ہے، لندن پولیس اور متعلقہ حکما اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائیں اور ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، لندن مسلم لیگ (ن) کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کرائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer