گرین ٹاون میں افسوسناک واقعہ؛چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کردیا

گرین ٹاون میں افسوسناک واقعہ؛چھوٹے بھائی نے بڑے کو قتل کردیا
کیپشن: Youngster killed by Brother
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)گرین ٹاون میں تلخ کلامی پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کی جان لے لی، ملزم واردات کے بعد واقعہ کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں پیش آیا ،جہاں ویڈیو گیمز کی دکان میں تین بھائیوں میں پیسوں کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا ،جس پر علی رضا نے فائرنگ کر کے اپنے ہی بھائی علی حسن کو قتل کر دیا،ورثاء واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے رہے مگر پولیس کی روایتی تفتیش میں بالآخر معاملہ کھل کر سامنے آ گیا۔

پولیس نے مقتول علی حسن کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے،ایس پی صدر حفیظ بگٹی کے مطابق گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

معاشرے میں ایسے افسوسناک واقعات رونماں ہورہے ہیں کہ دیکھنے اور سننے والے افسردہ اور ملزمان کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں، معاشرے کی عمارت  برداشت، رواداری، اخلاقیات، اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے۔

یہی گمبھیر صورت حال ہمارے معاشرے کو بھی درپیش ہے جہاں عدم برداشت کا رجحان اس سُرعت سے فروغ پارہا ہے کہ جس کی کوئی حد نہیں۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے خوفناک رحجان کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں تشدد کے واقعات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، یوں دکھائی دیتا ہےجیسے  افراد کی اکثریت کی قوت برداشت ختم ہوچکی ہے اور رواداری جیسی اعلیٰ صفت معاشرے سے عنقا ہوچکی ہے۔

معاشرے کے بگڑتے ہوئے حالات کے بارے ماہرین نفسیات نے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت کسی بھی جرم کی سب سے بنیادی وجہ ہے،  اگر صرف برداشت کی صلاحیت کو مضبوط کر لیا جائے تو کسی بھی معاشرے سے 90فیصد جرائم کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ یہ بات حقیقت کے بالکل قریب ہے کیونکہ ہر جرم کی داستان کے پیچھے عدم برداشت کا عنصر نمایاں نظر آتا ہے۔ 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer