تبدیلی سرکار نے لاہوریوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا

 تبدیلی سرکار نے لاہوریوں کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا
کیپشن: Lhr Mega Project
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( دریاناب)شہر کے عوامی فلاح کے میگا پراجیکٹس کب مکمل ہونگے؟ عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا،شہباز سپیڈ کی کارکردگی پر طنز کے نشتر چلانے والوں نے عوام کے ساتھ  متعدد وعدے کئے مگر سب ہوائی باتیں اور کھوکھلے دعوے نکلے۔

تفصیلات کے مطابق تبدیلی سرکار نے حکومت بناتے ہی بلند و بانگ دعوے کئے، ابتدائی دنوں میں تو شہباز سپیڈ کے منصوبوں کو بادل ناخواستہ مکمل کیا، پھر باری آئی اپنے منصوبوں کی،فردوس مارکیٹ کے انڈر پاس کا اعلان کیا کہ اسے مکمل کریں گے چار ماہ لیکن مکمل ہوا چھ ماہ میں لیکن ابھی بھی وہ مکمل ہوتے بھی نامکمل ہے۔

پھر فیصلہ ہوا کہ تین میگا پراجیکٹس جن میں شیرانوالہ اور شاہکام فلائی اوور بنایا جائے جبکہ گلاب دیوی انڈر پاس بنانے کا اعلان کیا گیا،فردوس مارکیٹ انڈر پاس کی کارکردگی کوسامنے رکھا اور یہ فیصلہ کرلیا گیا کہ ان تینوں منصوبوں کو 300روز میں مکمل کیا جائے،دو ارب چون کروڑ کی لاگت سے شاہکام فلائی اوور، دو ادب 63کروڑ سے شیرانوالہ جبکہ ایک ارب بیس کروڑ سے گلاب دیوی انڈر پاس مکمل کیا جائے گا۔
ان تینوں منصوبوں میں سے دو منصوبے گلاب دیوی انڈر پاس اور شیرانوالہ فلائی اوور فوری بننے کے متقاضی ہیں لیکن حکومت 3 سو دنوں میں منصوبے مکمل کرنے پر ابھی بھی سوچ وچار میں مصروف ہے کہ کیا وہ ماضی کے حکمرانوں کی سپیڈ کا مقابلہ کرسکتی ہے،عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے انہوں نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس بنایا اگر اسے دیکھا جائے تو کہنا بجا ہوگا کہ لاہوریو، لگ جاو ٹرک کی بتی پیچھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer