ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برائلر گوشت کھانے والوں کیلئے اہم خبر

لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی برائلر گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے
کیپشن: Chicken price
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی برائلر گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے، دو روپے اضافہ کے ساتھ 434روپے فی کلو میں فروخت ہوا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں آج بھی کمی نہ ہوئی بلکہ اضافہ دیکھنے میں آیا،برائلر گوشت مزید دو روپے مہنگا ہو کر 434 روپے میں فروخت ہوا،رواں ہفتہ میں برائلر گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 26 روپے اضافہ دیکھا گیا،خریداروں کا کہنا ہے کہ اچانک گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ان کی سمجھ سے باہر ہے،ایک مرغی کا گوشت تھا جو سستا تھا اور غریب اسے دسترخوان کی زینت بنا لیتا تھا،مگر اب یہ بھی مہنگا ہوگیا ہے۔مزید پڑھئے: عوام کیلئے پریشان کن خبر؛ حکومت نے ایک اور بم گرانے کا فیصلہ کرلیا

خریداروں کا کہنا ہے کہ  گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ان کی سمجھ سے باہر ہے،صرف صارفین ہی نہیں دکاندار بھی بڑھتی قیمتوں سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں دکانداروں کا کہنا ہے اتنا مہنگا گوشت خریدنے گاہک نہیں آتے جس وجہ سے ان کی سیل پر اثر پڑا ہے، سارا دن فارغ بیٹھے رہتے ہیں بہت کم گاہک آتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  مرغی کا گوشت پانچ روپے فی کلو اضافے کے بعد 434 روپے فی کلو میں فروخت ہوا تھا،گزشتہ 3 روز میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 24 روپے اضافہ ہوا تھا.

یادرہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا،وفاقی کابینہ نے ایک روپیہ 72 پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافے کی منظوری دیدی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی ہے، ذرائع نے بتایا کہ بجلی تین مختلف سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مالی سال دو ہزار بیس کی چوتھی سہ ماہی کی مد میں بجلی بیاسی پیسے فی یونٹ، مالی سال کی پہلی,دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں نوے پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں سال اکتوبر سے کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer