کورونا کے پھیلاؤ کا مزید خطرہ؛کمشنرلاہور نے نیا حکم دیدیا

 محنت کش طبقہ کی ترجیحی بنیادوں پر کویڈ ویکسینیشن کیلئے انتظامی کاوشیں تیز کرنے کا حکم
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب)کمشنرلاہور سے فیڈرل چیمبر ، ریسٹورنٹس و ہوٹلز اور چین سٹور ایسوسی ایشنز کی ملاقات ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے محنت کش طبقہ کی ترجیحی بنیادوں پر کویڈ ویکسینیشن کیلئے انتظامی کاوشیں تیز کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق  کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے وفد کو بتایا کہ انتظامیہ کورونا وائرس کے خطرہ کا سب سے زیادہ سامنے کرنیوالے محنت کش طبقے کیلئے سرگرم ہے ، مختلف صنعتوں و صنعتی شعبہ جات کے محنت کشوں کی ویکسینشن کیلئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے،کمشنر لاہورنے کہا کہ صنعتوں و صنعتی شعبوں سے منسلک ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگائیں گے ،حکومت صنعتی شعبہ کی ترقی و محنت کشوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کاوش بروئے کار لارہی ہے۔

مزید پڑھئے: 18 سال یا اس سے زائد کےعمر افراد کو ویکسین لگوانے کی اجازت

دوسری طرف بیرون ملک سفر کرنے والے 18 سال سے زائد العمر افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیاگیا،این سی او سی نے تمام ویکسینیشن سنٹرز کو ہدایات جاری کر دیں،این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سٹوڈنٹ ویزا، ورک پر مٹ اور اقامہ کے حامل افراد ویکسینیشن کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

بیرون ملک سفر کرنے والے شہری ضروری سفری کاغذات ساتھ لیکر سنٹرز پر آکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،یہ فیصلہ ملک سے باہر جانے والے شہریوں کی آسانی کے لئے کیا گیا ہے۔ 

علاوہ ازیں اب 30 سال سے زائد عمر والے وکلاء کی بھی کورونا ویکسینیشن ہوگی، لاہور ہائیکورٹ بار میں ایک اور سہولت کا آغازکردیا گیا،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر مقصود بٹر نے سیکرٹری بار سمیت دیگر بار عہدیداروں کے ہمراہ افتتاح کیا ہے، اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ میو ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمد، ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ چوہدری اسد بھی موجود تھے۔

میو ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر حماد ویکسینیشن سنٹر کی سپرویژن کریں گے،30 سال سے زائد عمر کے تمام وکلاء بار ممبرشپ کارڈ کی کاپی دیکر کورونا ویکسینیشن کرواسکیں گے، اس سلسلے میں پہلے روز 40 سے زائد وکلاء نے کورونا ویکسینیشن کروائی،صدر بار کا کہنا تھا کہ وکلاء کو کورونا ویکسینیشن کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer