ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع، نوٹیفکیشن جاری

Lockdown
کیپشن: Lockdown
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹنرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع کردی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا جس کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی،میڈیکل سروسز، فارمیسیز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز، پٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیوں کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی.  24 مئی سے ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم  ڈائن ان پر پابندی برقرار اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریب کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب بھر میں انڈورشادی کی تقریبات اور مارکیز پر پابندی عائد رہے گی، پنجاب بھر میں تمام تفریحی پارکس مکمل بند رہیں گے، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے جب کہ  تمام مزارات مکمل بند رہیں گے۔

صوبے میں دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی، ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ، اتوار کو مکمل بند رہے گی اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی، ما سک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ملک میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی اورکل کورونا کیسز  کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوچکی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer