ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6، تمام ٹیموں کے کپتان بقیہ میچز کیلئے تیار

پی ایس ایل ٹیموں کے کپتان
کیپشن: پی ایس ایل ٹیموں کے کپتان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہباز علی) لیگ میں شامل تمام ٹیموں کے چھ کپتان اب متحدہ عرب امارات کے صحراؤں میں ٹرافی کے حصول کی جنگ لڑنے کے منتظر ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا دوبارہ آغاز کھلاڑیوں اور لیگ کے مداحوں کے لیے بہت خوش آئند خبر ہے، ہم نے کراچی میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کیا اور اب متحدہ عرب امارات پر بھی اسی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

 پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ وہ لیگ کے دوبارہ آغاز کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں، متحدہ عرب امارات میں زلمی کا ریکارڈ شاندار رہا ہے اور وہاں کی کنڈیشنز ہمیشہ زلمی کے لیے موزوں رہی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کے باوجود ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا انعقاد بہت بڑا اقدام ہے، یو اے ای میں کرکٹ سے کئی حسین یادیں وابستہ ہیں۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ لیگ کے کراچی میں کھیلے گئے میچز بہت سنسنی خیز رہے، گوکہ قلندرز کی ٹیم فی الحال چوتھی پوزیشن پر موجود ہے تاہم پوائنٹس ٹیبل پر براجمان ابتدائی تینوں پوزیشنز کی ٹیموں کے پوائنٹس بھی قلندرز کے برابر ہی ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ بلاشبہ کراچی میں کھیلے گئے لیگ کے ابتدائی میچز میں ہماری کارکردگی متاثرکن نہیں رہی تاہم ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں بہترین غیر ملکی کھلاڑیوں کو پک کرنے کے بعد اب ہمیں متحدہ عرب امارات میں بہتر کھیل کی امید ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہمارے لیے کراچی لیگ چیلنجنگ رہی تاہم لیگ کے التوا سے قبل آخری میچ میں ہدف کا کامیابی سے دفاع کرنے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم اسی اعتماد کے ساتھ یو اے ای کے میدانوں کا رخ کریں گے، وہاں کی پچز اور کنڈیشنز ہمیشہ ہمارے لیے سازگار رہتی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer