کمشنر لاہور نے روڈ، ہیلتھ اور واٹر سپلائی سکیموں کی منظوری دیدی

Commissioner Lahore
کیپشن: Commissioner Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دیو سماج روڈ (درنایاب) کمشنر لاہور کیپٹن (ر)  محمد عثمان نے روڈ، ہیلتھ اور واٹر سپلائی سیکٹر کی نظر ثانی شدہ ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر)  محمد عثمان کی زیر صدارت ڈویژنل ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعادت پرویز سمیت تمام ڈویلپمنٹ افسران نے شرکت کی،  اجلاس میں روڈ سیکٹر، ہیلتھ، واٹر سپلائی و سیوریج اور ڈرینج سکیموں کی منظوری دی گئی، کمیٹی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کی 9 سکیمیں پیش کی گئیں۔ اے ڈی پی کی 8 سکیمیں اور ایک سی ڈی پی کی سکیم منظور کی گئی۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ان ترقیاتی سکیموں پر کام کے آغاز میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

علاوہ ازیں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بی بی پاکدامن مزار پر ترقیاتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے بی بی پاکدامن مزار پر حاضری دی اور دعا بھی کی۔ کمشنر لاہور کے بی بی پاکدامن مزار کے دورہ کے موقع پر معروف آرکیٹیکچر نیر علی دادا، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی سمیت اوقاف کے افسران بھی ہمراہ تھے۔ 

کمشنر لاہور کو نیر علی دادا نے مزار کی تعمیر کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ کمشنر نے مزار کے احاطے کی توسیع، گنبدوں، مہمان خانوں، غسل خانوں کی ازسر نو تعمیر کا جائزہ لیا۔ 

کمشنر لاہور نے کہا کہ دورے کا مقصد کام کی رفتار میں کمی کی تمام وجوہات کا جائزہ اور رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے، 14 کنال پر محیط قبرستان کو گرین کیا جائے، قدیم درختوں کو محفوظ کیا جائے، زائرین کیلئے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer