ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر گورنر پنجاب برہم

شہریوں کے گھروں سے باہر نکلنے پر گورنر پنجاب برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) پنجاب بھر کی جامعات میں قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھانے کا حتمی پروگرام تشکیل دیدیا گیا، گورنر پنجاب کا کورونا وائرس کے خلاف امدادی سرگرمیوں میں مدد کرنے والوں کیلئے گورنر ہاؤس میں وال آف ہیروز بنانے کااعلان، گورنر پنجاب کہتے ہیں کہ لوگ گھروں سے ایسے باہر نکل آئے ہیں جیسے کورونا کو فتح کرلیا ہو، کوئی سانحہ ہوا تو سب ذمہ دار ہوں گے۔

گورنر ہاوس میں مخیر حضرات کی جانب سے امدادی سامان دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ آگے بہت مشکل حالات دیکھ رہے ہیں۔ کورونا کے مریض بڑی تعداد میں آگئے تو مشکل ہوجائے گا، حالات خراب ہوئے تو اسکے ذمہ دار عوام سمیت ہم سب ہونگے۔

گورنر پنجاب نے صوبہ بھر کی سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کے حتمی پروگرام کی تشکیل کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج میرا خواب پورا ہورہا ہے کہ یونیورسٹیوں میں ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیم دی جائے گی۔

گورنر پنجاب نے بتایا کہ اب تک دس لاکھ لوگوں میں تین ارب کا راشن تقسیم کر چکے، پچاس کروڑ سے زائد کے حفاظتی لباس، سرجیکل ماسک اور دیگر سامان تقسیم کیا ہے۔