علی ساہی :پنجاب پولیس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں پہلا نمبر۔لاہورسمیت پنجاب بھر میں مریض ملازمین کی تعداد478ہوگئی۔ابتک مہلک مرض سے 3ملازمین شہید جبکہ 339ملازمین لاہورسمیت پنجاب بھر کے مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
آئی جی پنجاب شعیب دستگیرنے صوبہ بھرمیں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں دینے والے ملازمین کے کروناوائرس کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد صوبہ بھر میں ٹیسٹنگ کاعمل تیز ہوگیاہے۔اب تک 15ہزار 267ملازمین کے کروائے گئےٹیسٹوں میں موصول ہونے والے نتائج میں 478ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
149پولیس افسران اوراہلکارصحت یاب ہوگئے ہیں اور349مثبت ملازمین مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔اب تک کے موصول ہونے والے نتائج میں 11636کے نتائج منفی جبکہ 3ہزار 292ملازمین کےنتائج کاانتظارہے۔لاہورپولیس کے جوان کرونا وائرس کی وجہ سے شہید ہوگئے ہیں۔78 مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ 58 صحتیاب ہوچکے ہیں۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملازمین کابہترین علاج معالجہ کروایا جارہا ہے اور تمام ڈی پی اوز کو ہدایت جاری کی ہے زیرعلاج مریضوں کی عیادت خود کرکے انکی حوصلہ افزائی کریں۔
یاد رہے ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1017 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48091تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 351 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 297 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 10، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں تھیں،سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔یگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں اور انہیں 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا۔