ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ

سکول کھولنے کے حوالے سے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول کھولنے کے حوالے سے اہم اجلاس، مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں کو کھولنے سے پہلے ہمیں طلباء کے لیے تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن مس سارہ اسلم، سی ای او لاہور ودیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے موجود تھے۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی بدولت طلبا، اساتذہ اور سکولوں کو پیش آنے والے مسائل کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔

ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ سکول کھولنے سے پہلے تمام سکولوں کو کورونا وائرس کے اثرات سے فری کرنے کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکلات کے اس دور میں عوام کو بنیادی طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی بدولت پوری دنیا کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ادھر صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں اجلاس ہوا، جس میں پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے تحت ہونے والے تمام امتحانات کورونا وبا کی وجہ سے منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ طلبہ کو اگلی کلاسوں میں ترقی دینے کی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق، چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ ناظر نیازی، سیکرٹری بورڈ اور سی ای او ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ نے بھی شرکت کی۔

یاد رہے محکمہ صنعت نے پنجاب  ٹیکنیکل ایجوکیشن بورڈ کے زیرتعلیم طلبا کے تمام امتحانات  کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث ملتوی کردیئے تھے۔ اس سے قبل حکومت نے رواں سال نویں اور انٹرمیڈیٹ کا کوئی امتحان نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا اور نہم جماعت کے طلبا کو دسویں جماعت میں ترقی دی جائے گی، گیارہویں جماعت کے طلبا کو بارہویں میں ترقی دی جائے، گیارہویں جماعت کے نمبرز دگنا کر کے بارہویں کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔