عید پر بچے والدین سے نہیں مل سکیں گے

عید پر بچے والدین سے نہیں مل سکیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

یاور ذوالفقار :بچوں کی عید کی خوشیاں ماند پڑگئیں، کورونا وائرس کے خدشات کے باعث عید پر بچوں کی والدین سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں۔عید کی چھٹیوں کے دوران ججوں کی چھٹیوں کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا۔

  کورونا وائرس کے خدشات کے باعث عید پر بچوں کی والدین سے ملاقاتیں منسوخ کردی گئیں،ہر سال کی طرح اس سال عید سے قبل ناراض والدین سے ملاقات کرنیوالے بچے والدین سے ملاقات نہیں کر سکیں گے اور والدین کی جانب سے دئیے جانیوالے گفٹ سے بھی محروم رہ جائیں گے، گارڈین کورٹس میں ناراض والدین کے بچوں کو عید پر ملاقاتیں نہیں کروائی جائیں گی، آٹھ سو سے زائد والدین کی ملاقاتیں منسوخ کردی گئی ہیں، آٹھ سو سے زائد بچے اس بار عید والد یا والدہ سے ملاقات کے بغیر ہی گزاریں گے، ناراض والدین عید پر اپنے بچوں سے گفٹس اور عیدی نہیں دے سکیں گے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے ماڈل ٹاون کچہری ، کینٹ اور ضلع کچہری کا عید کی چھٹیوں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ماڈل ٹائون کچہری کی عدالت میں 3 جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جوڈیشل مجسٹریٹ فاطمہ قیوم 22 اور 23 مئی کو عدالت حاضر ہوں گی ، جوڈیشل مجسٹریٹ حارث صدیقی 24 اور 25 مئی کو اور جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الہی 26 اور 27 مئی کو ڈیوٹی دیں گے۔

کینٹ کچہری کی عدالت میں 5 جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جوڈیشل مجسٹریٹ عدیل سرور سیال 22 اور 23 مئی ، رحمان الہٰی 24 مئی، علی میران 25 مئی کو، ندیم احمد 26 مئی اور جوڈیشل مجسٹریٹ نعمان ناصر 27 مئی کو ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے ۔ ضلع کچہری کی عدالت میں 6 جوڈیشل مجسٹریٹ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جوڈیشل مجسٹریٹ فہد الرحمٰن 22 مئی،یوسف عبدالرحمٰن 23 مئی اور وسیم افتخار 24 مئی کو ڈیوٹی دیں گے، جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق 25 مئی، وسیم افتخار 26 مئی اور مجسٹریٹ سلمان آصف 27 مئی کو ڈیوٹی پر ہوں گے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer