پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا سگنل مل گیا

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کا سگنل مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نےانتخابات کیلئےگرین سگنل دے دیا،صوبائی نارملائزیشن کمیٹیوں کو ضلعی فٹبال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کیلئے تیاریوں کی ہدایت کردی۔


فیفا نےکووڈ 19 کےباعث پاکستان فٹبال فیڈریشن کی مدت میں دسمبر تک اضافہ کر دیا ہے،جس کے بعد پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی نےانتخابات کی تیاریاں شروع کرنےکی ہدایت کر دی ہے،پہلے مرحلے میں صوبائی نارملائزیشن کمیٹیوں کو ضلعی فٹبال ایسوسی ایشنز کے انتخابات کیلئے گرین سگلنل دیا گیا ہے۔

پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نےصوبائی کمیٹیوں کوروزانہ کے کاموں میں تیزی لانےاورتمام سابق عہدیداروں کو صوبائی نارملائزیشن کمیٹی کےساتھ تعاون کی ہدایت کی ہے،پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے صوبائی نارملائزیشن کمیٹیوں کو تعاون نہ کرنیوالےسابق عہدیداروں کےخلاف کارروائی کی بھی اجازت دیدی ہے۔

یاد رہے دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے مریض بڑھتے جارہے ہیں،اب تک 52 لاکھ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد تین لاکھ 24ہزار سے زیادہ ہے،جبکہ 18 لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں، فضائی آپریشن بند ہیں تو پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی ۔اب آہستہ آہستہ  لاک ڈائون میں نرمی کی جارہی ہے،سروسز کی دکانیں کھولی جارہی ہیں۔

عالمی وبا کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے میچز کو روک دیا گیا تھا،سیمی فائنل اور فائنل نہیں ہوسکا،دنیا میں کھیلوں کے تمام ایونٹ ملتوی اور منسوخ ہوچکے ہیں،برازیل میں فٹ بال سٹیڈیمز کو قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔2021 تک  صحیح انداز  میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہونے کا امکان ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer