ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہکام چوک فلائی اوور ایل ڈی اے کا ترجیحی منصوبہ بن گیا

شاہکام چوک فلائی اوور ایل ڈی اے کا ترجیحی منصوبہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جوہر ٹاؤن (درنایاب) فردوس مارکیٹ انڈر پاس کے بعد شاہکام چوک فلائی اوور منصوبہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایل ڈی اے) کا ترجیحی منصوبہ بن گیا، منصوبہ پی پی پی موڈ سے نکال دیا گیا، منصوبہ ایل ڈی اے اون سورس ہوگا یا اے ڈی پی فنڈنگ فیصلہ عید کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کو پی پی پی موڈ سے نکال دیا ہے، ایل ڈی اے نے منصوبہ شروع کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے درخواست کر رکھی تھی، حکومت پنجاب نے رواں مالی سال میں شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کو پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ میں ڈال دیا، منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جاچکا ہے۔ لاگت کا تخمینہ 2 ارب سے زائد ہے جس کی اصولی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دے رکھی ہے۔

چیف انجینئرایل ڈی اے حبیب الحق رندھاوا کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے شاہکام چوک فلائی اوور کا ٹینڈر جولائی میں ہوگا جس کیلئے فنانشل فنڈنگ ماڈل پر کام کیا جارہا ہے، کینال روڈ، شاہکام چوک پر فلائی اوور کی تعمیر سے بحریہ ٹاؤن کے داخلے، ملتان روڈ اور ڈیفنس روڈ پر ٹریفک کا دباؤ  کم کیا جا سکے گا۔

ذرائع کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہدایت پر نیسپاک نے شاہکام فلائی اوور کا ڈیزائن  تیار کیا، فلائی اوور تھری تھری لین ڈیول کیرج وے ہوگا، جس کے لئے نوسپیم تعمیر کیے جائیں گے، شاہکام چوک پرایٹ گریڈ تین برج، چار بس بیز اور چار سروس لین بھی تعمیر کی جائیں گی، منصوبے کے لیے 25 کنال زمین ایکوائر کی جائے گی، لینڈ ایکوزیشن پر 45 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

دوسری جانب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے شاہکام چوک فلائی اوور کیلئے گرین سگنل دے دیا، پی اینڈ ڈی بورڈ نے مالی سال 2020-2021 میں سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت کر دی۔

Sughra Afzal

Content Writer