سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: کورونا کے ستائے مالی مشکلات کا شکار سرکاری ملازمین کی مشکلات پر پنجاب حکومت نے مرہم رکھنے کی تیاریاں کر لیں سرکاری ملازمین  کے لئےخوشخبری، آئندہ مالی سال میں اضافے کی نوید، سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق    سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے وفاق کی جانب سے جہاں مختلف تجاویز زیر غور ہین وہین محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے بھی مختلف تجاویز زیر غور ہیں وہین زرایع کے مطابق ایک طرف محکمہ خزانہ پنجاب کی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مالی بحران کے باعث تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے اور نہ آلاونسز بڑھائیں جبکہ پینشن مین بھی اضافہ نہ کیا جائے ۔

لیکن دوسری طرف تنخواہوں اور پینشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ زرائع کے مطابق مالی سال میں سرکاری ملازمین کے ایڈہاک الائونس میں اضافے کے تحت 18 ارب مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔لریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ متوقع ہے ۔اضافی پنشن کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب نے 14 ارب 30 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے ۔

زرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کا خاص خیال رکھا جائے گا اور پنجاب حکومت جون 2020 میں پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرے گی۔ سیکرٹری خزانہ پنجاب عبداللہ سنبل کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پیشن میں اضافے کا فیصلہ ہمیشہ وفاق کے فیصلے سے مشروط ہے ۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا  جس میں آئندہ مالی سال 2020-21 کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21 ء کا جائزہ لیا گیا۔ اور  آئندہ مالی سال کے بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے باعث انتہائی غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ، موجودہ صورتحال کے تناظر میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ترجیحات کو فوکس کرنا ضروری ہے ۔

Shazia Bashir

Content Writer