بنک کتنے دن بند رہیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری

بنک کتنے دن بند رہیں گے؟ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے عید الفطر کے سلسلے میں بنکوں کو پانچ روز بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تاہم مرکزی بنک نے بدھ 27 مئی 2020ء کو بینکوں ، مائیکروفنانس بینکوں کی منتخب برانچیں کھولنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق  اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے بنکوں اور مالیاتی اداروں کے لئے عید الفطر  کی پانچ چھٹیوں کا اعلان کر دیا، تاہم مرکزی بنک نے عید الفطر کے موقع پر طویل تعطیلات کے دوران عوام کے لیے محدود بینکاری خدمات کی پوری طرح دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے 27 مئی کو بنکوں کو مختصر سٹاف کے ساتھ مخصوص برانچیں کھولنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے۔

اسٹیٹ بنک کے ترجمان کے مطابق بینک، مائیکرو فنانس بینک اپنی صوابدید پر پاکستان بھر میں مختلف کاروباری مراکز،تجارتی مقامات وغیرہ پر بدھ 27 مئی 2020ء کو اپنی منتخب برانچیں کھول سکتے ہیں۔

دوسری جانب عید قریب آتےہی شہری نئے نوٹ حاصل کرنے کے لیےمتحرک ہو گئے، ہرسال ماہ رمضان میں  اسٹیٹ بنک آف پاکستان عیدالفطر کےلیےاربوں روپےکےنئے نوٹ بنکوں کےذریعے عوام کوفراہم کرتا ہے، اس سال کورونا وائرس کےپیش نظراسٹیٹ بنک نےبنکوں کونئےنوٹوں کی فراہمی نہ کرنےکا اعلان کیا تھا.

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس سال عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کئے جائیں گے، نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ ڈی جی بینکنگ اینڈ ایف ایم آر ایم کی زیرصدارت ہونے والے کوڈ 19 کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیاتھا،  نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین، سابق اسٹیٹ بینک ملازمین سمیت کسی کو بھی نئی کرنسی جاری نہیں کی جائے گی۔

تاہم شہرمیں اگر کسی کوبھی نئے نوٹ چاہیں ہوتووہ باآسانی زائد پیسے ادا کرکے اسٹیٹ بنک کےباہر موجود ایجنٹس سےنئےکرنسی نوٹ خرید سکتے ہیں، ایجنٹس10روپے والےنئے نوٹوں کی گڈی 300 روپےزائد میں فروخت کرتےنظر آتے ہیں جبکہ 20 وپےوالےنئے نوٹوں کی گڈی 350روپےزائدمیں،50 اور100 روپے والےنئے نوٹوں کی گڈی 250 روپے زائدمیں فروخت کرتےرہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer