ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جماعت اسلامی کا عید کے بعد حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا عید کے بعد حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حسن خالد ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا عید کے بعد مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، سراج الحق کہتے ہیں کہ ہماری تحریک پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا حصہ نہیں بنے گی۔

گلشن راوی میں صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ پنجاب شاہد نوید کی جانب سے جماعت اسلامی کے عہدیداروں اور اہل علاقہ کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، جماعت اسلامی لاہور کے امیر ذکر اللہ مجاہد کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے حکومت پر کڑی تنقید کی ، ان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد جماعت اسلامی مہنگائی اور آئی ایم ایف کے خلاف کراچی سے چترال تک بھرپور احتجاج کرے گی، جماعت اسلامی ن لیگ یا پیپلزپارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں بنے گی۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے 10 ماہ ملکی تاریخ کا بدترین دور حکومت ہے، آنے والی عید عوام کے لیے مشکل ترین عید ہوگی۔ آج کی تاریخ تک ڈالر 153 کا ہو گیا ہے ملکی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت میں پیپلزپارٹی، مشرف دور اور ایم کیو ایم کے لوگ شامل ہیں جن کے بارے میں عمران خان ڈاکواعظم جیسے الفاظ استعمال کرتے تھے، ہم نے 100 روز تک اس حکومت پر کوئی تنقید نہیں کی مگر اس دوران ایک بھی کام اچھا نہیں ہوا۔