ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی نے پٹواری کلچر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

بیوروکریسی نے پٹواری کلچر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) پنجاب کے پٹواری جیت گئے، بیوروکریسی ہار گئی، تین ماہ میں ہونیوالے تبادلے منسوخ، حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

29 جنوری 2019 کو سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے تبادلوں کے حوالہ سے اہم نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ آرڈر کے مطابق پٹواریوں کو انہی کی تحصیلوں میں واپس جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 17 اپریل کو طارق نجیب نجمی کے تبدیل ہونے پر پٹواریوں نے سفارشیں کروانا شروع کیں۔

26 اپریل کو ہنگامی طور پر بورڈ کا اجلاس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی نے طلب کیا۔ اجلاس کے نتیجہ میں تین ماہ بعد پٹواریوں سے متعلق کیا جانیوالے بڑا حکم نامہ واپس لے لیا گیا اور پٹواریوں کے ہونے والے آرڈر منسوخ کر دئیے گئے۔