سٹی42: جیلوں میں قید افراد کیلئے اچھی خبر، وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کے موقع پر قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہدایت کردی گئی ہے کہ عید الفطر کے پر مسرت موقع پر جیل میں قید افراد کو سزا میں دو ماہ کی معافی دے دی جائے۔
وزیر اعلی پنجاب کی جانب قیدیوں کو جیل میں مناسب سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔