ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لٹن روڈ پولیس کی ون ویلر کی چھترول، فوٹیج منظر عام پر آگئی

لٹن روڈ پولیس کی ون ویلر کی چھترول، فوٹیج منظر عام پر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لٹن روڈ پولیس نے ون ویلرز کو سبق سکھانے کیلئے تھانے میں چھترول شروع کر دی، تھانے کی حوالات میں نوجوان پر چھترول کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، آئی جی پنجاب عارف نواز خان نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔

 سٹی 42 کو موصول ہونے والی موبائل فوٹیج نے تھانہ کلچر میں تبدیلی کا بھانڈا پھوڑ دیا، لٹن روڈ تھانے میں چھترول کی موبائل فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو اہلکاروں نے نوجوان کے ہاتھ اور ٹانگیں پکڑ رکھی ہیں جبکہ تیسرا اہلکار روایتی چھتر نوجوان کی پشت پر مار رہا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق اعلیٰ افسران کی جانب سے ون ویلروں کو سبق سکھانے کا حکم ملا جس کے بعد ون ویلر پر تشدد کیا گیا جبکہ اس دوران نوجوان چیختا چلاتا رہا اور معافی مانگتا رہا مگر پولیس اہلکاروں نے اس کی ایک نہ سنی۔

  آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے نوجوان پر پولیس تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پولیس میں کسی کا بھی اختیارات سے تجاوز قابل برداشت نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer