دعا مرزا: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تین ارب کی لاگت سے تیار ہونے والے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کردیا۔ وزیر برائے سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق اور پروفیسر غیاث النبی طیب بھی ہمراہ تھے۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جنرل ہسپتال میں بننے والے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر برائے سیکنڈری ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق اور پروفیسر غیاث النبی طیب بھی ہمراہ تھے۔
تین ارب کی لاگت سے بننے والے پنجاب انسٹی ٹیوٹ نیورو سائنسز میں جدید طبی سہولیات کی فراہمی 500 بیڈز پر مریضوں کو ایک ہی چھت تلے آپریشن تھیٹرز و دیگر شعبہ حاصل ہونگے۔
مریضوں کی نگہداشت کیلئے 450 نرسیں, 300 ڈاکٹرز اور 250 پیرا میڈکس تعینات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو سو دن کی بات کرتے ہیں انہیں چاہیے کہ پنجاب کی کارکردگی دیکھیں. ان کا کہنا تھا کہ یہ خطے کی سٹیٹ آف دی آرٹ نیوروسرجری علاج گاہ ہوگی۔