ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ریلوے اسٹیشن، مسافروں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے

لاہور ریلوے اسٹیشن، مسافروں پر خوف کے سائے منڈلانے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سالک نواز: لاہور ریلوے اسٹیشن پر نصب لگیج سکینر گزشتہ چار ماہ سے خراب، سکینر کی خرابی نے ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر سیکورٹی وجوہات کے پیش نظر لاکھوں روپے کی مالیت سے خریدا جانے والا لگیج سکینر گزشتہ چار ماہ سے خراب پڑا ہے۔ چار ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ریلوے انتظامیہ کی جانب سے تاحال سکینر ٹھیک نہیں کروایا جاسکا۔ جس کے باعث ڈیوٹی پر موجود ریلوے پولیس کے اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو عام انتخابات کی تاریخ بتادی

 لاہور ریلوے اسٹیشن پر آنے والے مسافروں کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں ٹرینوں پر مسافروں کی بڑی تعداد سفر کرتی ہےاور ان دنوں میں لگیج سکینر کا خراب ہونا ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ مسافروں نے ریلوے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ لگیج سکینر کو فوری طور پر ٹھیک کروایا جائے۔