ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں غیر ملکی فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کی دو برانچوں کو تالے لگ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پشاور میں کےایف سی کی دو برانچوں کو  فلسطین کے حق میں احتجاج کرنے والوں نے  زبردستی تالے لگا کر بند کردیا۔
جمعرات کی شب نماز تراویح کے بعد بڑی تعداد میں ڈنڈا بردار لوگ یونیورسٹی روڈ پر واقع  فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے ایف سی کے سامنے جمع ہوئے۔ احتجاج کے وقت آؤٹ لیٹ میں کسٹمر موجود تھے جو کھانا چھوڑ کر چلے گئے۔

 مظاہرین نے  کے اپف سی کی برانچ کے مرکزی دروازے پر   تالا ڈال دیا اور اسے بند کرنے کے بعد نعرے لگاتے رہے۔ پولیس کے پہنچے پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔
کے ایف سی کی آؤٹ لیٹ  تاحال بند  ہے۔ عمارت کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔
یونیورسٹی روڈ پر کے ایف سی کی برانچ  بند کرنے کے بعد پشاور کے  بوہڑ بازار میں بھی کے ایف سی کی فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ بند کردی گئی ۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں اس برانچ کے باہر جمع ہوئے اور یہ برانچ بھی بند کردی۔