ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس اہلکار کے بیٹے  کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو  زخمی

 پولیس اہلکار کے بیٹے  کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، دو  زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  بادامی باغ میں پرانی رنجش پر پولیس اہلکار کے بیٹے کی فائرنگ سے ایک  شخص ہلاک ہو گیا ،دو زخمی ہو گئے۔ پولیس نے  پیٹی بھائی کے بیٹے کے ساتھ اسے بھی گرفتار کر لیا ۔

ایس پی سٹی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق بادامی باغ میں فائرنگ سے ایک شخص  ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے ہیں۔فائرنگ کا واقعہ پرانی رنجش کی بنا پر پیش آیا ۔ پولیس اہلکار نذیر بٹ کے بیٹے کی فائرنگ سے مہتاب اور امجد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بلال نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔

 بادامی باغ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان میں ملزم نبیل،تنزیل اور پولیس اہلکار  نذیر  بٹ شامل ہیں۔