پلانٹ فار پاکستان مہم،طاہر خلیل سندھو نے 7 ہزار سے زائد پودے عوام میں تقسیم کیے

پلانٹ فار پاکستان مہم،طاہر خلیل سندھو نے 7 ہزار سے زائد پودے عوام میں تقسیم کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:صوبائی وزیر انسانی حقوق طاہر خلیل سندھو نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ لاہور پر لگائے گئے حکومتی کیمپ میں 7 ہزار سے زائد پودے عوام میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی 'درخت لگائیں پاکستان کے لئے' مہم کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے۔ گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی آلودگی عالمی سطح کے مسائل ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے پوری قوم کو یکجان ہو کر محنت کرنا ہو گی۔

طاہر خلیل سندھو کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات دنیا بھر میں صاف دیکھے جا سکتے ہیں،شجرکاری روحِ زمین کو زندگی بخشتی ہے۔ ہمارا بنیادی فرض ہے کہ ہر سطح پر شجرکاری و درختوں کی حفاظت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔