پلانٹ فار پاکستان مہم،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شجرکاری

پلانٹ فار پاکستان مہم،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شجرکاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جنگلات کے عالمی دن پر حکومت پنجاب کی پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں شجرکاری ، وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا ۔
پلانٹ فار پاکستان" مہم کے تحت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جناح کیمپس میں فیکلٹی، سٹاف اور طلباء نے بڑھ چڑھ کر شجر کاری مہم میں حصہ لیا۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے بید پام کا پودا لگا کر شجر کاری کا افتتاح کیا۔ پرو وائس چانسلر پروفیسر نادیہ نسیم اور رجسٹرار پروفیسر سارہ غفور نے لیڈی پام اور سٹار فکس کے پودے لگائے، جس کے بعد طلباء نے یونیورسٹی کے گراؤنڈز میں مختلف پھل دار اور سایہ دار درختوں کے پودے لگائے۔ مہم کے دوران یونیورسٹی میں ایک ہزار پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے ڈاکٹر شاہ جہاں کی سربراہی میں انوائرمنٹ پروٹیکشن اینڈ ہارٹیکلچر سوسائٹی کا بھی افتتاح کیا۔