ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ٹیسٹ کپتان کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا

سابق ٹیسٹ کپتان کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا،جنازے میں اہل علاقہ اور عزیزواقارب نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

مرحوم سعید احمد کی نمازِ جنازہ فیصل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ کے قریب پارک میں ادا کی گئی جہاں اہل علاقہ اور عزیز واقارب کی کثیر تعداد شریک ہوئی جبکہ دوسری جانب  پی سی بی اور سابق و موجودہ کرکٹرز میں سے کوئی شریک نہیں ہوا۔

سعید احمد کو فیصل ٹاؤن کے قریبی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا، مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔سعید احمد 86 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے۔

یاد رہے کہ سعید احمد پاکستان کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے 27 ویں کرکٹر تھے۔ سابق ٹیسٹ کپتان نے 41 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 2991 رنز بنائے جس میں سےپانچ سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔