دو سیشن جج ایڈیشنل رجسٹرار ہائی کورٹ تعینات، 14 کے تبادلے، 9 کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم

Session Judges transfered and promoted, Lahore High Court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس  ملک شہزاد احمد خان نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیشن ججز کو عہدوں سے ہٹا  کر انہیں لاہور ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔  دو سیشن ججوں کو لاہور ہائی کورٹ  کی راولپنڈی اور بہاولپور رجسٹری میں ایڈیشنل رجسٹرار تعینات کر دیا ہے جبکہ  14 سیشن ججوں کو   دوسرے اضلاع میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔  

سیشن جج سید اصغر علی کو سینئرایڈیشنل رجسٹرار  لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی رجسٹری تعینات کر دیا گیا ہے۔  سیشن جج محمد یار گوندل کو سینئرایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر کئے گئے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔   نوٹیفیکیشن کے مطابق عبدالرحیم کو  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج  ملتان تعینات کای گیا ہے۔عبد الرزاق کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ نسیم احمد ورک کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کیا گیا ہے۔ 
چوہدری محمد طارق جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور،محمد عطاء ربانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال،ریحان بشیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ، عمار سلیم رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات، قمر سلطان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور ، سجاد حسین سندھڑ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر ، ملک مشتاق احمد اوجلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ، امجد نذیر چوہدری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی تعینات ہو گئے ہیں۔ شازب سعید  کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر تعینات کیا گیا ہے۔

9 سیشن ججوں سے عہدہ واپس لے لیا گیا
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان کے حکم پر سیشن جج   ملتان عرفان احمد سعید، سیشن جج   چکوال شوکت کمال ،سیشن جج   بہاولنگرمحمد عارف رانا ، سیشن جج  حافظ آباد علی رضا،  سیشن جج  راجن پور عارف حمید  شیخ،  سیشن جج   بھکرمحمد اسلم بھٹی، سیشن جج  مظفر گڑھ عدنان مشتاق، سیشن جج اوکاڑہ صفدر اقبال اور سیشن جج قصور محمد ظفر اقبال کو مزید تقرری کے لئے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔