ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج  21 مارچ کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوگا جوکہ 12،12 گھنٹوں پر محیط ہوگا۔ 

 ماہرین کے مطابق آج کے دن سورج اپنا سفر طے کرتے ہوئے اس نقطۂ آغاز پر پہنچے گا جہاں اس نے پہلے روز اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد راتوں کا دورانیہ کم اور دن کا دورانیہ بڑھنے لگے گا جبکہ موسم گرما کی ابتدا ہوجائے گی۔ 

 21 مارچ نئے شمسی سال کا آغاز ہے بعض ممالک میں نئے شمسی سال کے پہلے دن کو عید کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔

 یاد رہے کہ سورج سال میں دو مرتبہ خط استواء سے گزرتا ہے۔ پہلی مرتبہ جنوبی کرہ میں واقع خط جدی سے شمالی کرہ میں واقع خط سرطان کی جانب سفر کے دوران دن اور رات تقریباً برابر ہوتے ہیں۔ اسی طرح دوسری مرتبہ سورج عین خط استواء پر ہوتا ہے جب وہ شمالی کرہ میں واقع خط سرطان سے جنوبی کرہ میں واقع خط جدی کی جانب سفر کرتا ہے۔ اس روز بھی پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دن اور رات کا دورانیہ تقریباً برابر ہوتا ہے۔