ویب ڈیسک: ڈی آئی خان میں کہوٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوئے ہیں جن میں حوالدار محمد اظہر، نائیک محمد اسد، سپاہی محمد عیسی شامل ہیں ،پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ سے تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔
فائرنگ واقعے پر فوری طور پرسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے ، آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہے، ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔