ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الٰہی کے بیٹے اور بہو کو شوکاز نوٹس جاری

Money laundering,Pervaiz elaho son,Show cause notice,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے راسخ  الٰہی اور اسکی فیملی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے )نے عدالتی حکم کے مطابق راسخ  الٰہی اور ان کی بیوی زہرہ  الٰہی کو شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے  ہیں، عدالت نے راسخ  الٰہی اور اس کی بیوی زہرہ  الٰہی کی اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی اور بینک اکاؤنٹس  فریز کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔

 ایف آئی نے مونس الہی کی بیوی تحریم الہی کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے مونس  الٰہی کی بیوی تحریم الہی کے  اربوں روپے مالیت کے بنک اکاؤنٹس فریز کرنے کے آرڈر  بھی جاری کیے تھے، ایف آئی اے نے مقدمہ میں دیگر شریک ملزمان کو بھی بشمول فرنٹ مین قیصر اقبال بھٹی اور عابد بھٹی کو بھی شوکاز نوٹسز جاری کر دیئے ہیں،  تمام شو کاز نوٹسز اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے، شو کاز نوٹسز میں ایف آئی نے تمام ملزمان سے منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائی گئی پراپرٹیز کی منی ٹریل اور ثبوت مانگ لیے  ہیں۔

 ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں  تمام شریک ملزمان کو جلد از جلد شو کاز نوٹسز کا جواب دینے کی ہدایت کی ہے ،  تمام شریک ملزمان کی  تقریبا 10 ارب روپے مالیت کی 17420 کینال اراضی عدالتی حکم کے مطابق فریز کی جاچکی ہے ، عدالت نے  تمام شریک ملزمان کے تقریبا 22 بنک اکاؤنٹس  بھی فریز کر دیئے ہیں ،ان تمام بنک اکاؤنٹس میں تقریبا ساڑے 3ارب روپے بھیجے گئے۔ 

 ذرائع کے مطابق کرپشن کا پیسہ مختلف بے نامی بنک اکاؤنٹس اور بے نامی کمپنیوں کے ذریعے لانڈر کیا گیا ،گزشتہ دور حکومت میں کی گئی کرپشن  کو چودھری فیملی نے اپنے مختلف فرنٹ مین کے ذریعے منی لانڈرنگ کر کے اربوں کی جائیدادیں بنائیں۔