رمضان کی آمد آمد ،مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز کا اہتمام

رمضان کی آمد آمد ،مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز کا اہتمام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : رمضان کی آمد آمد ہے اور مسجد الحرام میں خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں جس سے معتمرین اور عبادت گزاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے سربراہ شیخ عبد الرحمان السدیس نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں زائرین اور نمازیوں کی کثرت کے پیش نظر مسجد الحرام کی چھت پر بھی نماز ادا کی جائے گی۔

 شیخ عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ اس حوالے سے تمام آپریشنل اور تکنیکی خدمات فراہم کر دی گئی ہیں اور ماہ رمضان میں عبادت گزاروں اور معتمرین کی بڑی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ’خصوصی کیڈرز‘ بھی تیار کیے گئے ہیں۔

 علاوہ ازیں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے اختتام پر مسجد الحرام میں شاہ فہد توسیع، پہلی منزل کے عقب اور ہال میں اعتکاف کے لیے 2500 مقامات تیار کیے گئے ہیں۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے مزید کہا کہ اعتکاف کے لیے مختص مقامات پر معتکفین کے لیے تمام خدمات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔