ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 مارچ کوتمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے 

state bank,all banks,24 March,Closed,Public,City42
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے 23مارچ کی چھٹی کے بعد اب 24 مارچ کو بھی تمام بینکوں کو عوامی لین دین کیلئے بند کر دیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس رمضان المبارک کی پہلی تاریخ  23 مارچ کے روز ہونے کا امکان ہے جو کہ پہلے ہی ایک عام تعطیل ہے جس کے باعث زکوٰة کی کٹوتی کیلئے جمعے کے روز بینکوں میں عوامی لین دین بند رہے گا، سٹیٹ بینک کے مطابق 24 مارچ کو تمام ڈیولپمنٹ فنانشل انسٹیٹیوشنز (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینک (ایم ایف بیز) عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے۔

بیان کے مطابق تمام ڈی ایف آئیز اور ایم ایف بیز کے ملازمین نارمل کاروباری دن کی طرح اپنے فرائض سرانجام دیں گے اور صرف عوامی لین دین بند ہوگا۔