ویب ڈیسک :منڈی بہاالدین میں تاریخ کی سب سے شدید ژالہ باری نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
موسم نے رنگ بدلا تو آسمان سے پانی کے بجائے برف کے ٹکڑے برسنے لگے شدید ژالہ باری نے منڈی بہاالدین جیسے کسانوں کے شہر کو بھی سفید چادر سے ڈھک دیا۔ یہ نظارہ منڈی بہاالدین کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔
گھروں کی چھتیں سڑکیں اور فصلوں کے کھیت سب ہی شدید ژالہ باری سے اس طرح ڈھک گئے کہ مغربی ممالک جیسا منظر پیش کرنے لگے۔ ایسے میں جہاں یہ نظارے دیکھ کر شہری لطف اندوز ہوئے وہیں کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ یورپی ملک نہئ آج صبح منڈی بہاؤالدین کا منظر ھے۔ pic.twitter.com/Yofb3fGGJp
— Nadeem Afzal Chan (@NadeemAfzalChan) March 21, 2023
شہریوں کی جانب سے ٹوئٹر پر ژالہ باری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی گئی ہیں جو خوب وائرل ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ منڈی بہاالدین کے علاقے ست سرا، پھالیہ، سوہاوہ، شوگر مل روڈ پر شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی۔