ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی گاڑی پر راکٹ حملہ، 7 افراد جاں بحق

پی ٹی آئی کے اہم رہنما کی گاڑی پر راکٹ حملہ، 7 افراد جاں بحق
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ہری پور میں گاڑی پر راکٹ حملے اور فائرنگ سے حویلیاں میں تحصیل ناظم پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عاطف منصف سمیت ان کے متعدد گارڈز کو نشانہ بنایا گیا، پی ٹی آئی  رہنما اپنے گارڈز سمیت لنگڑہ گاؤں سے واپس حویلیاں آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گاڑی پر راکٹ حملہ اور فائرنگ کردی جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

 ڈی پی او کے مطابق گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جبکہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر جل گئی،   گاڑی میں موجود لاشیں بھی مکمل طور پر جل چکی ہیں،  لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈی پی او کی جانب سے عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق کی گئی۔

https://i.aaj.tv/primary/2023/03/20182043fe6804d.png