ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزید گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے استثنیٰ

شارجہ گاڑیوں کو ٹول ٹیکس سے استثنی
کیپشن: Cars Tool Tax
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات  کی ریاست شارجہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ اور روڈز کے حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ زمروں کو 9 سے بڑھا کر بارہ کردیا ہے۔ 

امارتی میڈیا کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ و روڈز نے کہا ہے  کہ کسی ایک ٹول ٹیکس پوائنٹ پرفیس دے کر جانے والے ان ٹرکوں سے دوبارہ ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا جو 12 گھنٹے کے اندر نئے ٹول ٹیکس پوائنٹ سے گزر رہے ہوں۔ 

محکمہ ٹرانسپورٹ  کے مطابق ریاستوں کے حکام، ولی عہد، نائبین کے پروجیکٹس کے لئے کام کرنے والے ٹرک بھی ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ جبکہ  اماراتی صدر کی سرپرستی میں غذائی اشیا منتقل کرنے والے ٹرک، سرکاری اسپتالوں کو ادویہ پہنچانے والی گاڑیاں، بھی ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔ 

اس کے علاوہ ریاستی اور وفاقی سرکاری اداروں کے ٹرک، نیز ریاست کے صدر کے انشیٹیوز سے متعلق پروجیکٹس پر کام کرنے والی کمپنیوں کے ٹرک بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor