ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والے 27 مارچ کے جلسے کے لئے جگہ تبدیل کر دی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نےتحریک انصاف کو ڈی چوک کی بجائے کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب اپنا جلسہ ڈی چوک کی بجائے پریڈ گراؤنڈ میں کرے گی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کی جانب سے پہلے 27 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ڈی چوک کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ جبکہ او آئی سی کے مہمانوں کی آمد کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو ایچ نائن گراؤنڈ میں جلسے کی تجویز دے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو درخواست جمع کرانے کا کہا ہےتاکہ سیکیورٹی اور سہولیات دی جاسکیں۔