لاہور ٹیسٹ: پہلے روز کا اختتام، آسٹریلیا کے 5 وکٹوں پر 232 رنز

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا
کیپشن: Pak vs Aus Test Match
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کے خلاف تیسرے اور  آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز  بنا لئے۔عثمان خواجہ 91، آسٹیو اسمتھ 59 ،ٹریوس ہیڈ 26 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ نے 2-2 جبکہ ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلوی  کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ  کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے آسٹریلیا کی جانب سےاننگز کا آغاز کیا ۔شاہین شاہ آفریدی نے تیسرے اوور میں پہلے ڈیوڈ وارنر کو ایل بی ڈبلیو  اور پھر مارنس لبوشین کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا۔

2وکٹیں جلد گرنے کے بعد عثمان خواجہ اور اسٹیو اسمتھ نے ذمہ دارانہ انداز میں  بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا ۔ دونوں بلے بازوں کی جانب  سے  اپنی نصف سنچریاں مکمل کی گئیں تاہم 146 کے مجموعے پر اسمتھ نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔جبکہ عثمان خواجہ 91  اور ٹریوس ہیڈ 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ نے دو دو جبکہ نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔


پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو کیمرون گرین 20 اور ایلکس کارے 8 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor