ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلدیاتی انتخابات،پنجاب حکومت پریشان،وفاق سے مدد مانگ لی

Local elections,Punjab Government,Fedral Government
کیپشن: Elections file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)بلدیاتی انتخابات پر آنے والے اخراجات سے پنجاب حکومت پریشان ،بلدیاتی انتخابات پر مالی وسائل کے لیے وفاق کی مدد مانگ لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات پر 9 ارب 59 کروڑ کے اخراجات کے لیے وفاق سے مدد مانگ لی،پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو 50 فیصد فنڈ شئیر کرنے کی استدعا کی ہے۔ وفاقی حکومت بھی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر آنے والے اخراجات کا 50 فیصد حصہ دے، ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر 9 ارب 59 کروڑ روپے کا تمخمینہ لگایا گیا ہے۔

پنجاب الیکشن کمیشن نے 7 ارب 21 کروڑ 15 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر حکومت سے بلدیاتی 2 ارب 38 کروڑ  روپے مانگ رکھے ہیں۔ 

الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پنجاب الیکشن کمیشن نے بریک اپ بھی حکومت کو پیش کردیا ہے۔