ویب ڈیسک : دل ہونا چاہیدا اے جوان عمراں وچ کی رکھیا،85 سالہ سابق وزیراعظم نے 32 سالہ دوشیزہ رکن پارلیمنٹ سے شادی کا جشن منایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 85 سالہ سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی نے اٹلی کے علاقے لی سمو میں میں 32 سالہ رکن پارلیمنٹ دوشیزہ مارٹا فاسینا سے اپنی شادی کا جشن منایا ہے۔ وہ کچھ دن پہلے ہی کورونا سے صحت یاب ہوئے تھے۔ شادی کا باقاعدہ اعلان 5 ارب پاؤنڈ کی جائیداد کے وراثتی جھگڑے کی وجہ سے نہیں کیا جارہا۔ برلسکونی کے پانچ بالغ بیٹے بیٹیوں کے والد بھی ہیں۔
یادرہے سلویو برلسکونی کا کیرئیر تنازعات سےبھر پور رہا ہے انہیں 2010 میں ایک نابالغ لڑکی کریمہ عرف ’روبی‘ سے پیسوں کے عوض سیکس کرنے کے الزام میں سات سال قید ہوئی تھی جواعلی عدالت سے اپیل میں ختم ہوگئی تھی ۔ اسی طرح 2015 میں انہیں حکومت گرانے کے لئے سینٹر کو رشوت دینے پر پانچ برس تک نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔ سلویو برلسکونی مہمانوں کے لیے منعقد کی جانے والی فحش پارٹیوں جنہیں ’بُنگا بُنگا پارٹیاں کہا جاتا ہے منعقد کرانے کے لئے مشہور تھے ۔‘یادرہے سلویو برلسکونی اٹلی کے چار بار وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں اور معروف فٹ بال کلب اے سی میلان کے 31 سال تک مالک رہے ہیں جو انہوں نے بعد ازاں ایک چینی کمپنی کو فروخت کردیا تھا برلسکونی اب ریٹائر لائف گذار رہے ہیں۔